دیر تک جاگنے کی عادت خطرناک بیماری کا باعث بن سکتی ہے

رات دیر تک جاگنے کی عادت آپ کی دماغی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، خاص طور پر یہ ڈپریشن جیسے مسائل کا شکار بنانے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق، جو لوگ رات گئے تک جاگتے ہیں، ان میں نیند کی کمی، منفی خیالات، اور غیر صحت مند غذائی عادات کی وجہ سے ڈپریشن اور انزائٹی کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر ہم اپنی نیند کے معیار کو بہتر بنائیں تو اس خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔