سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

جے آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق، تفتیش کے دوران اشتعال انگیز مواد جمع کیا گیا ہے جو پی ٹی آئی کی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں کا ثبوت فراہم کرتا ہے۔

جے آئی ٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ غیر ملکی لابیز اور آف شور اکاؤنٹس کے ذریعے مالی اعانت کی جا رہی ہے۔ مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔