عید سے پہلے سرکاری ملازمین کے لیے بونس کا اعلان

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مغربی بنگال حکومت نے عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے 6,800 روپے بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بونس ان ملازمین کو ملے گا جن کی تنخواہ 44 ہزار روپے سے کم ہے اور جو پیداوار بونس سسٹم میں شامل نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ، ریٹائرڈ ملازمین کو تہوار الاؤنس کے ساتھ 3,500 روپے ایکس گریشیا بھی دیا جائے گا۔