عدالت کا پی ٹی آئی ایم پی اے کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے قاضی احمد اکبر اور پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے دونوں رہنماؤں کے خلاف تھانہ حضرو اٹک میں درج 5 مقدمات کی عدم پیروی اور عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر جائیداد قرق کرنے کی ہدایت کی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں، جس کے باعث عدالت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت منسوخ کر دی تھی۔