ایک حالیہ تحقیق نے یہ بات سامنے لائی ہے کہ اسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی ادویات میں خطرناک مائیکروپلاسٹک کے ذرات موجود ہیں، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ ذرات دماغ، دل، اور ماں کے دودھ میں بھی پائے گئے ہیں، اور ان کا تعلق کینسر، قلبی بیماریوں، اور پیٹ کے سوزشی امراض سے جوڑا گیا ہے۔
تحقیق کے مطابق، پلاسٹک کے آئی وی بیگز کے ذریعے دی جانے والی ادویات میں مائیکروپلاسٹک کے ذرات جسم میں داخل ہو سکتے ہیں۔ سائنس دانوں نے آئی وی سیلین محلول کے دو مختلف برانڈز کا تجزیہ کیا اور ان میں مائیکروپلاسٹک کی موجودگی کی تصدیق کی۔