کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آیا ہے، جس کے بعد 29 سالہ مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔
شاہ لطیف ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے اس شخص کو جناح اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں اس کے خون کے نمونے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق، ٹیسٹ کے نتائج آنے تک مریض کو آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔ مریض کی علامات میں بخار اور جسم پر دھبے شامل ہیں۔