کان میں گونجنے والی آوازیں اور غذائی کمی کا تعلق، ماہرین کی تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق، زیادہ پھل، فائبر، دودھ اور کافی کا استعمال ان پریشان کن آوازوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

بی ایم جے جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سادہ غذائی تبدیلیاں Tinnitus کے امکانات کو کم کرنے میں مؤثر ہو سکتی ہیں۔

چین کے سیچوان سے تعلق رکھنے والے سینئر محقق کنزیو ژانگ کی قیادت میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ خوراک پر مبنی حکمت عملی اس دائمی بیماری کے انتظام میں ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

تحقیق نے یہ بھی ظاہر کیا کہ پھل، غذائی فائبر، کیفین اور ڈیری کے استعمال سے Tinnitus کے خطرات میں کمی آ سکتی ہے۔