گنج پن اور گرتے بالوں کے لیے قدرتی علاج

بالوں کی صحت کا خیال رکھنا ہر فرد کے لیے ضروری ہے، کیونکہ مردوں اور خواتین دونوں کو کسی بھی عمر میں گنج پن یا بالوں کے گرنے کا سامنا ہوسکتا ہے۔ روزانہ 50 سے 100 بالوں کا گرنا عام بات ہے، لیکن اگر یہ عمل تیز ہو جائے تو گنج پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

قدرتی طریقے جو بالوں کو گرنے سے بچا سکتے ہیں:

  • مالش:

  • مختلف تیلوں سے سر کی مالش کرنے سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔

  • ایلو ویرا:

  • سر پر ایلو ویرا جیل لگانے سے خشکی کم ہوتی ہے اور بالوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔

  • ناریل کا تیل:

  • اس میں موجود فیٹی ایسڈز بالوں کی پروٹین کو محفوظ رکھتے ہیں اور انہیں کمزور ہونے سے بچاتے ہیں۔

  • مچھلی کا تیل:

  • اومیگا 3 فیٹی ایسڈز پر مشتمل سپلیمنٹس بالوں کے گھنے پن میں اضافہ کرتے ہیں۔

  • جنسنگ:

  • اس کے سپلیمنٹس بالوں کی جڑوں کو متحرک کرتے ہیں اور بالوں کی صحت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔

  • پیاز کا عرق:

  • تحقیق کے مطابق پیاز کا عرق بالوں کی نشوونما میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

  • روزمیری آئل:

  • اس کے استعمال سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور گنج پن سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

  • لیموں کا عرق:

  • یہ سر کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور بالوں کے بڑھنے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔