ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نل کے پانی میں ایک خطرناک کیمیکل موجود ہے جو نہ صرف کینسر کا باعث بن سکتا ہے بلکہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی بڑھا سکتا ہے۔
اس کیمیکل کا نام پرفلورو اوکٹینوئک ایسڈ ہے، جو عام طور پر فرائنگ پین اور فوڈ پیکجنگ میں استعمال ہوتا ہے اور یہ "فار ایور کیمیکلز" کی فیملی کا حصہ ہے۔ یہ کیمیکل انسانی جسم اور ماحول میں کئی سالوں تک بغیر تحلیل کے رہتا ہے۔
امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکل کولیسٹرول، قلبی بیماریوں، اور فالج کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے۔ تحقیق کے دوران، سائنسدانوں نے چوہوں کو چکنائی سے بھرپور غذا اور پرفلورو اوکٹینوئک ایسڈ سے آلودہ پانی پلایا۔
14 ہفتوں کے بعد کے تجزیے میں یہ پتہ چلا کہ جن چوہوں کو اس کیمیکل کی زیادہ مقدار دی گئی، ان کے خون اور جگر میں مضر کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوا۔