کمبوڈیا میں ایک چوہے نے بارودی سرنگوں اور مہلک جنگی باقیات کی تلاش میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔
اس چوہے کا نام رونن ہے، اور یہ اگست 2021 سے اب تک 109 بارودی سرنگوں اور 15 ناکارہ ہتھیاروں کا پتہ لگا چکا ہے، جس کی بدولت یہ گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہو گیا ہے۔
رونن، ایک افریقی نسل کا چوہا ہے جس کی تربیت بیلجیئم کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے کی ہے۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ چوہے خاص کیمیکلز کو سونگھنے کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں، اور اپنی چھوٹی جسامت کی وجہ سے بارودی سرنگوں کے دھماکے کا خطرہ نہیں ہوتا۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایک اور افریقی چوہے، ماگاوا، کے پاس تھا، جس نے 5 سالوں میں 71 بارودی سرنگوں کا پتہ لگایا تھا۔