ملکی مالی دباؤ کے باعث حکومت نے مزید ایک ہزار یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اجلاس کے دوران حکام نے بتایا کہ اس اقدام کے نتیجے میں اب تک 2237 ملازمین کو فارغ کیا جا چکا ہے۔ حکام نے نشاندہی کی کہ گزشتہ مالی سال میں 38 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، لیکن رواں سال کے لیے مختص 60 ارب روپے کی سبسڈی حکومت نے فراہم نہیں کی۔ یہ فیصلہ پہلے سے جاری اخراجات میں کمی کی پالیسی کا تسلسل ہے، جس کے تحت پہلے بھی سینکڑوں اسٹورز بند کیے جا چکے ہیں۔ عوام کیلئے ضروری اشیاء کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ متاثرہ ملازمین کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

حکومت کا مزید 1000 یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ