ایران کی بندرگاہ پر دھماکہ: 500 زخمی، ہلاکتوں کا امکان

ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ پر ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں قریبی علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

دھماکے کے بعد بندرگاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی، اور زخمیوں کی تعداد 500 سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔