وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو آج اور کل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کروایا جائے گا، دورے کا مقصد بھارت کے خیالی دہشت گردی کے کیمپس کے من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کا من گھڑت پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے، میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا جن کا جھوٹا پروپیگنڈا بھارت کرتا ہے۔
پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو حقائق سے آگاہ کیا جائے گا، پاکستان پوری دنیا میں کسی بھی طرح کی دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا، پاکستان کسی بھی طرح کے دہشت گردانہ اقدامات کی حمایت نہیں کرتا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا