پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹ بھی بے نقاب ہو گیا، سابق جرنیلوں کے بعد بھارتی تجزیہ کاروں نے راز فاش کر دیا۔ کہا کہ یونین چارٹر کے تحت بھارت سرحد پار کر ہی نہیں سکتا تھا۔ سرجیکل اسٹرائیک محض پروپیگنڈا ہے۔
پہلگام واقعے کو لے کر بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات کے بعد مودی سرکار کا ایک اور جھوٹ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔ بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ اب خود بھارت کے سابق جرنیلوں اور تجزیہ کاروں نے مسترد کر دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک صرف ایک سیاسی ڈرامہ اور اندرونی سیاست کا حصہ تھی، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
بھارتی تجزیہ نگاروں نے واضح کیا ہے کہ یونین چارٹر کے تحت بھارت قانونی طور پر سرحد پار کر ہی نہیں سکتا تھا، جو کچھ دکھایا گیا وہ محض ایک پروپیگنڈا تھا۔
سابق بھارتی افسران اور ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے اپنے عوام کو تسلی دینے کے لیے ایک جھوٹ پر مبنی ویڈیو پیش کی اور اسے سرجیکل اسٹرائیک کا نام دے دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف خطے کے امن کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی بھی ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے جو بیانیہ اپنایا، وہ ایک طے شدہ اسکرپٹ تھا تاکہ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹائی جا سکے۔