وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں اس لیے غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا، جارحیت کا مظاہرہ بھارت کر رہا ہے، بھارت کو اپنے اقدامات واپس لینے ہوں گے۔ پاکستان نے کبھی حملہ کرنے میں پہل نہیں کی، بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں اور اسی لیے پاکستان نے غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر جارحیت جاری رہی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں، بھارت الزامات کی بجائے حقائق کی بنیاد پر بات کرے۔
وزیر اطلاعات نے انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس نے کبھی کسی بھی حملے میں پہل نہیں کی۔ بھارت جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے، اور اسے اپنے یکطرفہ اقدامات واپس لینا ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا امن بھارت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کی نذر ہو رہا ہے، اور پاکستان اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں۔