وزیراعظم کا بھارتی حملے پر شدید ردعمل:

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) — بھارتی میزائل حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایک جرات مندانہ بیان جاری کرتے ہوئے اسے انتہائی بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، مگر بھارت نے مسلسل اشتعال انگیزیوں سے ہمیں جنگ کی راہ پر دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا:
"پاکستان جنگ نہیں چاہتا، مگر اب جوابی کارروائی ہمارا حق ہے اور ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔"

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ "پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کریں گے۔" انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔

یہ بیان بھارت کی طرف سے مختلف پاکستانی شہروں پر کیے گئے میزائل حملوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے جن میں معصوم شہریوں اور ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔