پاکستان کرکٹ بورڈ کےچئیرمین محسن نقوی نےکہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر بھارتی حملہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام تھا، بھارت کےاس اقدام کا مقصد پی ایس ایل 10 کوسبوتاژ کرنا تھا۔
پاکستان سپر لیگ کےبقیہ آٹھ میچزکی متحدہ عرب امارات منتقلی پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بیان دیا کہ غیر ملکی اور مقامی کھلاڑیوں کی حفاظت پاکستان کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔
پی سی بی کھیل اور سیاست کو ہمیشہ الگ رکھنے کے مؤقف پر قائم ہے، بھارت کی جانب سے مزیدجارحیت سے بچانے کے لیے میچز یو اے ای منتقل کیے گئے، کھلاڑیوں کی ذہنی صحت اور تحفظ کا خیال رکھنا کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے ہر مشکل گھڑی میں کرکٹ کی بقا کو یقینی بنایا۔امید ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اس اقدام کی حمایت کریں گے۔