امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔
عالمی ذرائع کے مطابق، صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکا نے ثالثی کی اور اعلیٰ سطح پر رابطے کیے۔
صدر ٹرمپ نے یہ پیشکش بھی کی کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر تیار ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی دونوں ممالک ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے رہیں گے اور کشیدگی سے بچیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص میں موثر کارروائیوں کے بعد بھارت جنگ بندی پر مجبور ہوا، جس کے بعد امریکا نے جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی سطح پر متحرک کردار ادا کیا۔