اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کے مکمل کنٹرول کے لیے پیش قدمی کر رہی ہے.
نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ غزہ میں لڑائی شدید ہے اور اسرائیل تمام علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے.
اسرائیلی فوج نے خان یونس کے شہریوں کو انخلا کا حکم دیا ہے، جبکہ ایک گھنٹے کے دوران 30 فضائی حملے کیے گئے، جن میں 32 فلسطینی جاں بحق ہوئے.
اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کی محدود اجازت دی ہے، تاہم عالمی دباؤ کے باعث یہ اقدام کیا گیا ہے.
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے اپنی فوجی کارروائیوں میں شدت پیدا کی ہے اور غزہ میں زمینی آپریشن جاری ہے