غزہ کے حق میں پوسٹ؛ بی بی سی کے اینکر کو نوکری سےفارغ کر دیا گیا

بی بی سی کے معروف شو "میچ آف دی ڈے" کے میزبان گیری لِنیکر نے متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ادارہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے.

گیری لِنیکر، جو سابق انگلینڈ فٹبالر بھی رہے ہیں، نے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی تھی جس میں یہود دشمنی سے منسلک ایک تصویر شامل تھی۔ بعد میں انہوں نے اس پوسٹ کو حذف کر دیا اور معذرت کرتے ہوئے وضاحت دی کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا.

بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی نے کہا کہ گیری لِنیکر نے ادارے کے غیر جانبداری کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، حالانکہ یہ پوسٹ ان کے ذاتی اکاؤنٹ سے کی گئی تھی.

گیری لِنیکر کا فیفا ورلڈ کپ 2026 تک بی بی سی کے ساتھ معاہدہ تھا، لیکن اب وہ مکمل طور پر ادارہ چھوڑ رہے ہیں.

ان کے اس فیصلے پر اظہارِ رائے کی آزادی کے حامی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے، اور سوشل میڈیا پر #IStandWithGary اور #FreeSpeechMatters جیسے ہیش ٹیگز کے ذریعے ان کی بھرپور حمایت کی جا رہی ہے.

یہ معاملہ مغربی میڈیا میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے والوں کے خلاف ممکنہ دباؤ کی نشاندہی کرتا ہے، جیسا کہ اس سے قبل امریکا اور یورپ میں کئی صحافی، اساتذہ اور فنکار اسی قسم کی پابندیوں کا سامنا کر چکے ہیں