پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ روز ہمارے خلاف نئے کیسز بنائے جارہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف آئے روز نئے نئے کیسز بنائے جارہے ہیں۔ آج بھی ہم عدالت میں ضمانتوں کے لیے پیش ہو رہے ہیں۔
علیمہ خان نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پنجاب مریم نواز کے زیر انتظام ہے وہ خوف سے بھری ہوئی خاتون ہے۔
صحافی نے جب علیمہ خان سے سوال پوچھا کہ شیخ رشید بھی پیش ہوئے ہیں ان سے کیا بات ہوئی؟ تو انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سے ٹرائل سے متعلق بات ہوئی۔