تحریک انصاف کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف حالیہ کشیدگی میں اہم کردار ادا کیا، اور مسلح افواج کی حکمت عملی کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج نے بھارت کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا، جس سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے  عہدے پر ترقی  ۔ دینے کی منظوری دی تھی