چیمپئنز ٹرافی 2025 نے ویورشپ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 نے 368 بلین منٹس کی ویورشپ حاصل کر کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔

یہ ایونٹ 2017 کے چیمپئنز ٹرافی سے 19 فیصد زیادہ دیکھا گیا، جس نے کرکٹ کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ظاہر کیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل میچ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقابلہ ثابت ہوا، جس نے عالمی سطح پر کرکٹ شائقین کی بے مثال دلچسپی کو ظاہر کیا۔