پی ایس ایل کوالیفائر: کوئٹہ کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بینگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن ایلن نے کیا تاہم ابتدا میں ہی سعود آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد فن ایلن اور رائیلی روسو نے 44 رنز کا اضافہ کیا اور روسو 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ حسن نواز 6 رنز اور فن ایلن 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دنیش چندی مل اور فہیم اشرف کی جارحانہ اننگز کی بدولت کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔

دنیش چندی مل 48 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ فہیم اشرف نے 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بین ڈی وارشیوس اور سلمان ارشاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ خیال رہے کہ آج جیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔