سری لنکا کے سابق کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا، جس میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔ یہ ٹیسٹ 17 جون سے گال میں شروع ہوگا۔
اینجلو میتھیوز نے کہا کہ وہ اب بھی جب بھی ملک کو ان کی ضرورت ہوگی، وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کے لیے دستیاب ہوں گے۔ میتھیوز نے 2009 میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک 119 ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے 34 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت بھی کی۔
— Angelo Mathews (@Angelo69Mathews) May 23, 2025
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اینجلو میتھیوز کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جنہوں نے مشکل وقت میں بھی ٹیم کا ساتھ نبھایا۔