پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں کراچی کنگز نے لاہورقلندرز کو جیت کیلیے 191رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے لاہورقلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنائے، کنگز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 75، خوشدل شاہ 27، عرفان خان نے 17 رنز بنائے۔
لاہورقلندرز کے حارث نے 3، شاہین نے 2، زمان خان،شکیب الحسن اور محمد نعیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے پہلے کوالیفائر میں کوائٹہ گلیڈی ایٹرز اسلام آباد کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔
آج کے میچ کی فاتح ٹیم دوسرے ایلیمینیٹر میں فائنل میں پہنچنے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدِ مقابل آئے گی۔
ٹیمیں