خیبر کے علاقے جمرود، غنڈی میں پانی کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل تھے، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گئیں۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔