شمالی وزیرستان میں آج کرفیو نافذ رہے گا

خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں بدھ کو کرفیو نافذ رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان کے تمام داخلی و خارجی شاہراہیں ہر قسم کی عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کرفیو کا نفاذ صبح 6 بجے سے لیکر شام 6 بجے تک ہوگا، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔