جڑواں بھائی 

امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ کی اسرائیل کی کھلم کھلا حمایت امریکہ کو اسلامی دنیا سے بہت دور لے جا رہی ہے‘ اس قسم کی کھلی حمایت ماضی قریب میں کسی امریکی صدر نے نہیں کی‘ کبھی کبھی تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے مودی اورنیتن یاہو آپس میں جڑواں بھائی ہوں‘جس طرح فلسطین میں نیتن یاہو فلسطینوں کو صفحہ ہستی سے مٹارہا ہے‘ بالکل اسی طرح مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ رہا ہے  اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں اگلے روز غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے جو ویٹو کیا ہے اس سے دنیامیں ایک خطرناک پیغام گیاہے اوراس سے اقوام متحدہ کی ساکھ پر منفی اثر پڑا ہے۔سیاسی مبصرین کو خدشہ ہے کہ کہیں اقوام متحدہ کا انجام بھی لیگ آف نیشنز جیسا نہ ہو جائے۔جس بات کا خدشہ تھا انجام کار وہ ہو کے رہا‘ٹرمپ نے کئی ممالک کے باشندوں کا امریکہ جانا مزید مشکل بنا دیاہے  تقریبا ًبارہ ممالک ایسے ہیں جن کے باشندوں پر سخت ترین سفری پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں‘ حقیقت یہ ہے کہ افغانیوں کی وجہ سے بھی ہمارے گرین پاسپورٹ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے‘ ان سب افراد کو کھلے عام سزادی جائے جنہوں نے افغانیوں کے لئے پاکستانی پاسپورٹ بنائے بھلے وہ  ذمہ دار ادارے کے ملازم تھے یا وہ افراد جن کی ضمانت یا تصدیق  پر ان کو یہ پاسپورٹ جاری کئے‘جس سے دہشت گردوں نے خوب فائدہ اٹھا کر امریکہ تک رسائی حاصل کی اور وہاں جا کر دہشت گردی کے مرتکب ہوئے‘ جب پکڑے گئے تو نام پاکستان کا بدنام ہوا،۔سی پیک کو افغانستان تک لے جاناگیم چینجرہے‘ جہاں تک ٹرمپ کا تعلق ہے‘ سیاسی مبصرین کو اس کی پالیسی کے بارے میں کچھ سمجھ نہیں آ رہی‘ کبھی وہ ماشہ ہے تو کبھی تولہ‘کل مسک نامی فرد اس کی آنکھ کا تارہ تھا اور اس کا شمار اس کے مشیروں کے پینل میں شامل تھا‘آج کل وہ اس کے زیر عتاب ہے۔ ٹرمپ موڈی قسم کا آدمی ہے اور اس مزاج کے انسان پر کسی قسم کا بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ملک کے بعض علاقوں میں اگر موسم قدرے خنک ہے تو کئی حصوں میں گرمی کی حدت سے گلیشیرز کے پگھلنے سے سیلاب کا خطرہ ہے باالفاظ دیگر موسمیاتی تبدیلی اپنے جوبن پر ہے۔