ملک میں کورونا کی صورت حال کے تناظر میں نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی لاک ڈاون میں مزید نرمی کی جائے گی یا سختی کا فیصلہ آج کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے، جس میں اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ، وفاقی وزرا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، صوبائی اور وزارت صحت کے حکام شریک ہوں گے۔
قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ملک میں کورونا کی صورتحال، اس سے نمٹنے کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر بات ہوگی۔ اجلاس میں ملک میں جاری لاک ڈاون میں مزید نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا تھا جس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ لاک ڈاﺅن صرف صورت میںہوسکتا ہے کہ جب ہمیں لگے کہ مک کا نظام صحت پر حد سے زیادہ بوجھ پڑ گیا ہے لیکن اس وقت ایسی صورتحال نہیں۔ حکومت پرزور طریقے سے ٹی ٹی کیو (ٹریکنگ، ٹیسٹنگ اور قرنطینہ) کی پالیسی پر عمل کررہی ہے اور ٹریکنگ اور ٹیسٹ کے سافٹ ویئر کے ساتھ ایئرپورٹس پر سکریننگ کے نظام کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔