پشاور۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 9افراد چل بسے یوں صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 482ہو گئی ہے ٗ صوبے میں گزشتہ روز 458 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین 10ہزار 485ہوگئے ہیں ان میں 2973صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز پشاور میں 2ٗسوات ٗ بونیر ٗ دیر لوئر ٗ کوہاٹ میں ایک ٗ ایک اور چترال اپر میں 2افراد لقمہ اجل بنے ٗ پشاور میں سب سے زیادہ 168اموات اور 385مریض سامنے آ چکے ہیں ان میں صرف 351نے مہلک وائرس کوشکست دی ہے ٗ دوسرے نمبر پر سوات ہے جہاں پر 46اموات ہو چکی ہیں اور 952مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔