پشاور۔ سکھ کمیونٹی کا پہلا ڈاکٹر کوروناوائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا ٗ اس طرح مہلک وائرس کے نتیجے میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں 20ڈاکٹرز اور طبی عملے کے 9اراکین لقمہ اجل بن چکے ہیں ٗ خیبر پختونخوا اورقبائلی علاقہ جات میں کورونا وائرس سے پانچ ڈاکٹرزاپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
پنجاب کے 7ڈاکٹرز، بلوچستان کے 4،سندھ کے 3، اور گلگت کا ایک ڈاکٹر نے اپنی جان کی قربانی دی ہے سکھ کمیونٹی کے پہلے ڈاکٹرپھاگ چند کوچند روز قبل نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیاتھا جبکہ ان کے بیٹے کو بھی منتقل کیا گیاتھا تاہم ڈاکٹر پھاگ چندگزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گیا انکے بیٹے ڈاکٹر جتن کو بھی کورونا ہوا تھا لیکن وہ صحت یاب ہو گئے تھے۔