پشاور۔کینٹ میں ہیلمٹ و ماسک کے استعمال کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے پشاور کے تمام سرکاری دفاتر، غیر سرکاری دفاتر، بینکوں، ائیر لا ئنز کے دفاترمیں ماسک کے استعمال کولازمی قرار دیا جا چکا ہے۔
کینٹ ایریا میں گاڑیوں میں موجود شہریوں،خواتین کیلئے بھی ماسک کا پہنا لازمی قرار دیا گیا ہے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل کینٹ ایریا کے حدود میں داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔