خیبر پختونخوا پولیس فورس کیلئے آن لائن کلاسز متعارف کرنے کا فیصلہ

پشاور۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس خیبر پختونخوا نے فورس کیلئے آن لائن کلاسز متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے آن لائن کلاسز کیلئے ڈی آئی جی ٹریننگ سے 15 جون تک رپورٹ طلب کرلی گئی ہے جبکہ ٹریننگ یونٹ کو موبائل ایپ بھی تیار کریگی آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے تربیتی سکولز میں کورس کرنے والے اہلکاروں کیلئے آ ن لائن لیکچررز سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے صوبے بھر کے ڈی آئی جی کانفرنس میں یہ فیصلہ کیا جبکہ آن لائن کلاسز کیلئے ڈی آئی جی ٹریننگ پندرہ جون تک رپورٹ طلب کرلی گئی ہے صوبے کے 9تربیتی سکولز میں آن لائن کلاسز 15جون کے بعد شروع کی جائیں گے آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق ٹریننگ یونٹ موبائل ایپ تیارکریگی۔

آئی جی نے بتایاکہ یہ فیصلہ فیصلہ کورونا وبا کے پیش نظر کیا جا رہا ہے تمام سکو سے آن لان لیکچرز دیئے جائیں گے تاکہ کورونا وبا ء کے پیش نظر پولیس تربیت کورس نہ ہوں پہلی تجویز کے مطابق خصوصی تربیت کے لیے منتخب ہونے والے جوانوں کے لیے کورونا کا ٹسٹ لازمی ہوگا اور منفی ٹسٹ رکھنے والے جوانوں کو ٹریننگ سکولوں میں عملی طور پر بلایا جائیگا جہاں انہیں کورونا وائرس کی وباء سے متعلق جاری کردہ حکومتی حفاظتی اقدامات سے متعلق اسٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کے تحت سماجی فاصلے کے ساتھ کلاسوں میں بٹھا کر تربیت کے مراحل سے گزارا جائیگا۔اس طریقہ کار کے مطابق کلاس میں لیکچر دینے والا انسٹرکٹر ضرورت کے تحت موبائل ایپ کی مدد سے زیر تربیت جوانوں کو لیکچر دے گاکانفرنس میں دوسری تجویز کے مطابق پولیس اہلکاروں کو اُن کے گھروں سے موبائل ایپ(Mobile App)کے ذریعے آن لائن ٹریننگ فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس سلسلے میں بعض جگہوں پر موبائل سروس، انٹرنیٹ کی دستیابی وغیرہ سے متعلق پیش آنے والے مسائل و مشکلات کا بھی جائزہ لیا گیا آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے طویل غور وخوض کے بعد پولیس فورس کے اہلکاروں کو ان کے گھروں پر آن لائن موبائل ٹریننگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ آئی جی پی نے ریجنل پولیس افسروں کو اس فیصلے کی روشنی میں اپنی اپنی تیاریاں مکمل کرنے اور تمام ٹیکنیکی مراحل خوش اسلوبی سے طے کرکے جوانوں کے لیے آن لائن تربیتی پروگرام جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔