ریٹائرمنٹ بینیفٹ کی ادائیگی کیلئے انٹرنیز بھرتی کر نے کا فیصلہ  

پشاور۔صوبائی حکومت کی جانب سے قائم ریٹائرمنٹ بنیفٹ اینڈ ڈیتھ کمپنسیشن فنڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے ایک لاکھ سے زائد ریٹائر سرکاری ملازمین کے گروپ انشورنس کلیمز کی ڈیٹا انٹری کے لئے آئی ٹی کے شعبے کے پانچ انٹرنیز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٗجس پر 28لاکھ روپے خرچ ہونگے اس بات کا فیصلہ ریٹائرمنٹ بنیفٹ اینڈ ڈیتھ کمپنسیشن فنڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیااجلاس کو بتایا گیا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی جانب سے اپنے گروپ انشورنس کے کلیمز کے سلسلے میں فنڈزپر دباؤ بڑھتا جارہا ہے اور ریٹائرملازمین اپنے کلیمز کا جلد تصفیہ چاہتے ہیں جس کے لئے ہمارے پاس انسانی وسائل دستیاب نہیں ہے۔

اس لئے ہمیں آئی ٹی کے شعبے کے پانچ ایسے انٹرنیز کی ضرورت ہے جو ان ملازمین کی ڈیٹا کا انٹری کرے جن پر تقریباً 28لاکھ روپے خرچ ہونگے ٗان میں پندرہ لاکھ روپے انٹرنیز کی مشاہرے،پچاس ہزار انٹرنٹ کنکشن،سات لاکھ روپے کمپیو ٹرز اور پرنٹرز پچاس ہزار مرمت وغیرہ جبکہ پانچ لاکھ روپے فرنیچر پر خرچ ہونگے کمیٹی نے صوبائی حکومت کے انٹرنیز تقرری پالیسی کے تحت پانچ انٹرنیز کی تقرری کی منظوری دے دی۔