خیبر پختونخوا میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرریوں کی تیاریاں 

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے کابینہ میں مزید نئے چہروں کی شمولیت سے قبل پارلیمانی سیکرٹریوں کی نامزدگی کافیصلہ کیاگیاہے اس سلسلہ میں 10نئے پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرری کے لئے نام فائنل کیے جارہے ہیں ذرائع کے مطابق  خیبرپختونخواحکومت نے محکموں کی نگرانی اور عوام کو سہو لت کی فراہمی  کے لئے مزیدپارلیمانی سیکرٹریوں کی تقرری کافیصلہ کیا ہے جس کے لئے نام فائنل کئے گئے ہیں جس کااعلان وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے کیا جائے گا۔

پارلیمانی سیکرٹریز میں 2خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے بجٹ کے بعد  وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کے درمیان ملاقات ہو گی جس میں صوبائی کابینہ میں ممکنہ توسیع کے بارے میں بھی باہمی مشاورت ہو گی  ذرائع کادعویٰ کیاہے کہ پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرری میرٹ کی بنیاد پرصوبائی حکومت کی جانب سے کی جارہی ہے  جس میں تمام اضلاع کو نمائندگی دی  جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں نئے چہروں کی شمولیت سے قبل پارلیمانی سیکرٹریوں کی نامزدگی کامرحلہ طے کیاجائے گا۔