پشاور میں دودھ کی من مانے نرخوں پر فروخت شروع

پشاور۔ پشاورکے دودھ فروشوں نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔شہری اشیائے ضروریہ کے بدلتے نرخوں سے ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے۔ عید الفطر کے بعد جہاں دوسری اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں پشاور میں مختلف مقامات پر دودھ فروشوں نے قیمتوں میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔

 شہریوں نے روزنامہ آج کے دفتر سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی اعلامیہ جاری نہ ہونے کے باوجود دوھ فروشوں نے قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کر دیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے خاموشی سمجھ سے بالاترہے۔ آخر میں انہوں نے حکام بالا اور انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔