مولانا طارق جمیل گھر میں گر کر زخمی

فیصل آباد۔معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل بلڈ پریشر لو ہونے کے باعث گھر میں گِر کر زخمی ہوگئے تاہم طبیعت  پہلے سے بہت بہتر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا عمران بشیر نے اپنے ٹوئٹس میں مولانا طارق جمیل کی طبیعت کے حوالے سے اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی طارق جمیل سے فون پر بات ہوئی ہے، ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔

بلڈپریشر لو ہونے کی وجہ سے مولانا گرے تھے چہرے پر ہلکی سی چوٹ آئی تھی مگر زیادہ خون بہنے کی وجہ سے طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی،امت کی ماؤں، بہنوں، نوجوانوں، بزرگوں اور  بچوں سب کی دعائیں اللہ تعالیٰ نے قبول کیں،ابھی اطلاع آئی ہے کہ الحمدللہ مولانا کی طبیعت  پہلے سے بہت بہتر ہے۔۔مولانا عمران بشیر کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کا سایہ امت کا سرمایہ ہے، اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل صاحب کا سایہ ہم سب پر سلامت رکھے۔