پشاور۔خیبرپختونخواحکومت نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں صوبے بھر میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے جاری سمارٹ لاک ڈاون میں مذید نرمی ا و ر رد وبدل کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا ہے گزشتہ روز کورونا وبا کے حوالے سے لاک ڈاؤن سے متعلق ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے صوبائی محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری ہونیو الے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں تمام غیرضروری دکانیں ا ب ہفتے میں 5 دن شام 7 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اسی طرح تعمیرات سے متعلق تمام شعبے بھی ہفتے میں 5 دن شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے۔
تاہم ادویات،تندور،دودھ کی دکانیں پورا ہفتہ صبح سے 7 بجے تک کھلی رہیں گی اعلامیہ کے مطابق صوبے کے تمام تعلیمی ادارے اور تربیتی انسٹی ٹیوٹ بشمول مدارس،تمام شادی ہالز،بزنس سینٹرز،ایکسپوسینٹرز، سپورٹس کلب،تما م انڈور اور آؤٹ ڈور سپورٹس ٹورنامنٹ،بیوٹی پالرز، تمام ہوٹلز،ریسٹورانٹ،کیفے،سنیما،تھیٹرز،عوامی اجتماعات جلسے جلوسوں پر تاحکم ثانی مکمل پابندی ہوگی اعلامیہ کے مطابق سیاحتی سرگرمیوں اور ٹورسٹ ہوٹلز کے لئے مخصوص ایس او پیز مرتب کرنے کے بعد انہیں اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔