پشاور۔پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا ہے ٗ 85کلو کی بوری کی قیمت 700روپے اضافے کے ساتھ 4100سے 4800کی ہو گئی ہے ٗ 20کلو آٹے کا تھیلہ بھی 1100روپے میں فروخت ہو رہا ہے ٗ پشاور کی بڑی غلہ منڈی اشرف روڈ ٗ رامپورہ گیٹ میں ایک روز قبل 85کلو بوری کی قیمت 4100روپے تھی تاہم گزشتہ روز اچانک 700روپے اضافہ کر دیا گیا۔
جس کے بعد 85کلو کی بوری 4800روپے تک پہنچ گئی ہے میدہ تاریخ میں پہلی مرتبہ 80روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے میدہ کی فی کلو قیمت میں 40روپے کا اضافہ ہو ا ہے جبکہ نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کا مطالبہ کر دیا ہے سپیشل آٹا 50روپے فی کلو سے 64روپے فی کلو ٗسپر فائن آٹا 55روپے سے 66روپے فی کلو ٗ سرخ آٹا 42روپے سے 62روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے بیس کلو بوری کی قیمت میں 100سے 300روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔