پشاور۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے مزید 8قیمتی زندگیاں نگل لیں ٗ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 490ہو گئی ہے ٗ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 412نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 112نے مہلک وائرس کو شکست دی ٗ صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10ہزار 897ہو گئی ہے ٗ 3085مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ٗ گزشتہ روز پشاور میں 3ٗ مردان ٗ سوات دیر لوئر ٗ ایبٹ آباد اورکوہاٹ میں ایک ایک شخص چل بسا ٗ پشاور میں متاثرہ افراد کی تعداد 4029ہو گئی ہے جبکہ سب سے زیادہ 268اموات بھی پشاو ر میں ہوئی ہیں۔