سانحہ آرمی پبلک سکول کی جوڈیشل انکوائری مکمل 

پشاور۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس محمدابراہیم خان کی سربراہی میں قائم کمیشن نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں کمیشن کی جانب سے سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہیدہونے والے بچوں کے والدین سمیت 135 سے زائدافراد کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں کمیشن اپنی رپورٹ 30 جون تک  سپریم کورٹ کو جمع کرائے گا کمیشن کے ترجمان کے مطابق سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے طلباء کے والدین نے2018ء میں سپریم کورٹ آف پاکستان  میں درخواست دائرکی تھی کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے

 جس پرسابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے درخواست منظورکی اورپشاورہائی کورٹ کے جسٹس ابراہیم خان کی سربراہی میں کمیشن قائم کیااور سپریم کورٹ کی احکامات پر قائم کمیشن کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے کمیشن کی جانب سے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت135 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے کمیشن اپنی رپورٹ 30 جون تک  سپریم کورٹ کو جمع کرائے گاکمیشن کے روبرو پاک افواج، پولیس اور سی ٹی ڈی کے اعلی افسران کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں کمیشن کی جانب سے اب تک کی گئی تحقیقات اور کارروائیوں کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا گیا۔