وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو میں پیش ہوگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب اولڈ ہیڈکوارٹرز پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، وہاب مرتضٰی، ناصر شاہ ، نیئر حسین بخاری، مصطفٰی نواز کھوکھر نیب کے باہر موجود ہیں۔
پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ممکنہ ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ خصوصی طیارے کے ذریعے بدھ کی شام کراچی سے اسلام آباد پہنچے۔ انھوں نے پارٹی رہنماو¿ں سے مشاورت کی جس میں انھیں نیب میں پیش ہونے کی تجویز دی گئی۔