پشاور۔کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی انسدادپولیو مہم 30 جون تک معطل رہے گی سربراہ قومی پولیو مہم پروگرام کے مطابق کیس رپورٹ ہونے والے علاقوں میں جولائی میں مہم چلائی جائیگی
ٗپندرہ جولائی سے ملک بھر میں کیس رسپانس مہم کی تیاری شروع کی جائیگی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں 31مئی تک معطل تھی واضح رہے کہ رواں سال پاکستان میں 50کیس رپورٹ ہو ئے ہیں سب سے زیادہ کیسوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے