خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ اموات 

پشاور۔خیبر پختونخوامیں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 23افراد چل بسے ٗ صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 610ہوگئی جبکہ 521نئے مریضوں کے ساتھ صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 14ہزار 527تک پہنچ گئی ہے ٗ ان میں 3631 صحت یاب ہو چکے ہیں ٗ

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں سب سے زیادہ 12افراد کورونا سے لقمہ اجل بنے مردان ٗ ملاکنڈ ٗڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ٗ ایک ٗ سوات میں 2ٗ دیر لوئر میں 3 اور ایبٹ آباد میں 3افراد چل بسے ٗ پشاور میں مریضوں کی مجموعی تعداد 5289ہوگئی ہے جبکہ سب سے زیادہ 323اموات بھی اسی ضلع میں ہوئی ہیں۔