لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کی ہمشیرہ اور اداکار زبیر جبی کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جا ملیں۔ بتایا گیا ہے کہ سینئر اداکار زبیر جبی کی اہلیہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں کورونا ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی۔
زبیر جبی کی اہلیہ معروف ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کی بہن تھیں، شوبز حلقوں، کرکٹ پورفیشنلز اور سماجی شخصیات کی جانب سے مرحومہ کے انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔