پشاور۔ صوبائی حکومت نے چار افسروں کے تبادلوں اورتعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں اعلامیہ کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ڈاکٹر امجد رفیق کو تبدیل کرکے پرنسپل گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز پشاور،ڈاکٹر محمد جہانگیر کو پرنسپل گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز ہنگو ٗ ڈاکٹر ایا ز خان کو پرنسپل گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز کوہاٹ کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا تھا۔
ٗ ایک اور اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر یوتھ افیئرخیبرپختونخوا میاں بہزاد عادل کو تبدیل کرکے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ افیئر خیبرپختونخوا کو ڈائر یکٹر کا اضافی چارج بھی سونپ دیاگیا۔