صوبائی سلیکشن بورڈ کی 150 افسروں کی ترقی کی سفارش

پشاور۔صو بائی سلیکشن بورڈ نے 150 سے زائد صو بائی افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش کی ہے اس سلسلے میں بورڈ کا اجلاس چیف سیکر ٹری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سٹیبلشمنٹ کے افسروں کے کیسو ں پر غور کیا گیا۔

ٗ اجلاس میں سیکر ٹری سٹیبلشمنٹ اور دیگر متعلقہ افسروں نے بھی شر کت کی اجلاس میں پی سی ایس ایگزیکٹیو گروپ کے گریڈ 20 کے افسر عصمت اللہ گنڈہ پور کو گریڈ اکیس میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ 28 پی ایم ایس / پی سی ایس افسروں کو گریڈ انیس ٗ 30 افسروں کو گریڈ اٹھارہ اور تحصیلداروں کو گریڈسترہ میں ترقی دے کر پی ایم ایس میں شامل کر نے کی سفارش کی گئی ہے۔