کورونا وائرس نے خیبر پختونخوا کے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

پشاور۔کورونا وائرس نے خیبر پختونخوا کے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ٗ لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے ریٹائرڈ ڈاکٹر عبدالقیوم محسود چل بسے ٗ ڈاکٹر عبدالقیوم لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے ٗوہ گزشتہ کئی روز سے ہسپتال میں داخل تھے مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز حیات اباد پشاور میں ادا کردی گئی واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں اب تک 5ڈاکٹرکورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔