پشاور میں تین ماہ بعد پرائیویٹ ہسپتال اور نجی کلینکس کھل گئے

پشاور۔ تین ماہ بعد پشاور میں پرائیویٹ ہسپتال اور نجی کلینکس کھل گئے ہیں تاہم کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے ڈبگری گارڈن، کوہاٹ روڈ، سٹی ایریا، سکندر پورہ، صدر، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد، سمیت شہر کے مختلف مقامات پر سینکڑوں پرائیویٹ کلینکس، لیبارٹریاں کھل گئی ہیں تاہم دور درا ز سے آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

 ایس او پیز ڈبگری گارڈن سمیت دیگر پرائیویٹ کلینکس میں ہوا میں اڑا دیئے گئے ہیں مریضوں کو ایک ہی جگہ پر بیٹھایا جارہاہے جبکہ ایک ہی جگہ پر انکے ٹیسٹ وغیرہ کئے جاتے ہیں۔ سینکڑوں مریضوں کو ایک ہی جگہ پر علاج معالجہ کیا جاتا ہے۔ جس کے باعث مریضوں میں کورنا وائرس پھیلنے کے خدشات ہیں۔